بارڈربندش سے خطے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ،میاں زاہد

بارڈربندش سے خطے کی معیشت  کو شدید نقصان پہنچا ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں شدید کمی پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ سرحدی کشیدگی، بارباربارڈربند ہونے اور افغانستان کی جانب سے دہشت گرد عناصرکی دراندازی نے نہ صرف سیکیورٹی بلکہ خطے کی معیشت کوبھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں