ہمارے ڈرامے یکسانیت کا شکار،مواد بدلنے کی ضرورت :ماریہ ملک
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ماریہ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے یکسانیت کا شکار ہوچکے ہیں،
ڈراموں کہانی اور مواد کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈراما انڈسٹری اور مواد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماریہ ملک نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل کو ہٹاکر دوسرا چینل لگایا جاتا ہے تو بھی ایسا لگتا ہے کہ وہی ڈراما چل رہا ہے ۔ماریہ ملک کا کہنا تھا کہ ڈراموں کی کہانی اور مواد کو بدلنے کی ضرورت ہے ، ہم مزید بہتر کہانیاں بنا سکتے ہیں اور اچھے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں۔