’’دی کراؤن ‘‘میں ہمایوں کو میری جگہ کاسٹ کیا گیا:علی خان

’’دی کراؤن ‘‘میں ہمایوں کو میری جگہ کاسٹ کیا گیا:علی خان

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار علی خان نے انکشاف کیا کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں ہمایوں کے کردار کیلئے انہیں منتخب کیا گیا تھا۔

ایک پروگرام میں ہمایوں سعید کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمایوں اب بھی ہیرو اور میں والد کا کردار اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ میں کسی پروڈکشن کمپنی کا مالک نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں کو چاہیے کہ میرے کردار لینا بند کریں، میں ایک شوٹنگ میں مصروف تھا تو انہوں نے دی کراؤن میں میرا کردار لے لیا، جو میں اس وقت نہیں کر سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں