ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں

ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،

 ان کی مجموعی دولت 1.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں۔ فوربز کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے گلوکارہ ریحانہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، جن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.4 ارب ڈالر بتایا جاتا ہے ، جو زیادہ تر ان کے فینٹی بیوٹی اور سیویج ایکس فینٹی برانڈز سے جڑی ہوئی ہے ۔ٹیلر سوئفٹ کی کامیابی کا خاص پہلو یہ ہے کہ ان کی دولت کا بڑا حصہ کسی بڑے بزنس ایمپائر کے بجائے براہِ راست ان کے موسیقی کیریئر، شاندار کنسرٹ ٹورز اور گانوں کی فروخت سے حاصل ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں