مظفر احمد مرزا کو کمشنر ایس ای سی پی مقرر کر دیا گیا

مظفر احمد مرزا کو کمشنر ایس  ای سی پی مقرر کر دیا گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومت نے ایس ای سی پی ایکٹ، 1997 کی دفعہ 5 اور 7 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے مظفر احمد مرزا کو کمشنر ایس ای سی پی مقرر کر دیا۔ یہ تقرر 3 سال کی مدت کیلئے مؤثر ہے۔

مظفر احمد اس سے قبل ایس ای سی پی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔جولائی 2012 میں کمیشن میں شمولیت کے بعد سے انہوں نے قانونی ڈویژن کی قیادت کی اور کمیشن کے قانونی اور انفورسمنٹ افعال میں کلیدی کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں