بلوچ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ نا اچھا نہیں ، شجاعت

بلوچ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ نا اچھا نہیں ، شجاعت

لاہور (نامہ نگار خصوصی) ق لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف بلوچستان کے مسئلہ کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہیں آگے بڑھنا چاہئے بلوچستان کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اسے اس جذبہ سے حل کرنا چاہئے ۔

 آج بلوچ عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو اچھا رجحان نہیں اور نہ ہی پاکستان کے لئے اچھا ہے ۔اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی مسائل کے  حل کیلئے سیاسی لیڈر شپ کو آگے آنا چاہئے اور سیاسی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیکر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے بلوچستان کی صورتحال پر سیاسی قیادت کی سنجیدگی لازم ہے انہیں آگے آنا چاہئے اور مسائل کے سیاسی حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے مل کر بڑے چیلنجز کا سامنا بھی کیا اور انہیں حل بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ طاقت اور قوت کا استعمال ہنگامی بنیادوں پر اچھے نتائج لا سکتا ہے مگر مسائل کا حقیقی حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دھرنے دینے والوں سے کہوں گا کہ وہ بھی اپنے مطالبات میں لچک پیدا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں