اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 138 ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، 138 ارب منافع

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف کامنرل سمٹ کانفرنس سے خطاب سرمایہ کاروں کے متزلزل اعتماد کو ثابت قدم کرگیا، اسی وجہ سے دن بھراسٹاک سرمایہ کار حصص کی خریدو فروخت میں مصروف رہے اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس تیزی کی وجہ سے 1 لاکھ 15 ہزارکی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 1 لاکھ 16ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا، بلو چپ کمپنیوں میں دن بھر سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، انرجی اور ریفائنری سیکٹرز کے حصص سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس کی دوران ٹریڈنگ بلند سطح 1لاکھ 16 ہزار 692 پوائنٹس اور کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 560 پوائنٹس رہی۔ کاروبار کے اختتا م پر 100 انڈیکس 622 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 120 پوائنٹس بڑھ کر 35 ہزار 661 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 712پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 139 پوائنٹس  پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹل 138 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 139 روپے رہا۔ مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 273 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 126 میں کمی اور 54 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں