الو ارجن کے گھر پر حملہ کرنے والے 6 افراد کو ضمانت مل گئی

الو ارجن کے گھر پر حملہ کرنے  والے 6 افراد کو ضمانت مل گئی

ممبئی (شوبزڈیسک )مشہور تلگو اداکار اور پشپا سٹار الو ارجن کے گھر پر اتوار کی شام کو حملہ کرنیوالے 6 افراد کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔

اداکار کے گھر کے باہر احتجاج کرنیوالوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے اور الو ارجن کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے ، حملہ آوروں نے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اس خاتون کے اہلخانہ کو دیا جائے جو فلم ‘پشپا 2’ کے پریمئیر کے دوران سینڈھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں