قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کاساتھ دینے کااعلان

قبائلی مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کاساتھ دینے کااعلان

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان کے مشران و عمائدین نے قیام امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کے تعاون سے اہم قبائلی جرگے اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی مشران اور عمائدین نے شرکت کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شریک ہوئے ۔انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کاکردار کلیدی ہے ۔ شرکا نے سکیورٹی فورسز اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم، صحت اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان مثبت اقدامات کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

شرکا نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ شرکا نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دوسری جانب چہکان ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علما و مشائخ اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما و مشائخ اور مشران نے شرکت کی۔شرکا نے قیام امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ میجر جنرل نیک نام نے علما و مشائخ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علما کرام کا کردار کلیدی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں