پنجاب اسمبلی :گھنٹیاں بجتی رہیں کورم پورا نہ ہوسکا،اجلاس ملتوی

 پنجاب اسمبلی :گھنٹیاں بجتی رہیں    کورم پورا نہ ہوسکا،اجلاس ملتوی

لاہور(سیاسی نمائندہ) شارٹ نوٹس پر بلایا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے آج صبح تک ملتوی کردیا گیا حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 1 گھنٹہ 19 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں  شروع ہوا،اجلاس میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے سپیکر کی ہدایت پر 6 پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں کا اعلان کیا،جن میں سمیع اللہ خان، شوکت راجہ،راحیلہ خادم، ارشد ملک، بلال یامین کے نام پینل آف چیئرپرسنز کے ناموں میں شامل ہیں،اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر 5 منٹ کے لئے گھنٹیاں بجانے کے لئے کہا، تاہم کورم پھر بھی پورا نہ ہوا۔ جس پر سپیکر نے اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے آج جمعرات 4 دسمبر صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا ،قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گورنر کی جانب سے اجلاس اتنے شارٹ نوٹس پر بلانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت سے ممبرز دور دراز علاقوں سے آتے ہیں،کم از کم دو سے تین دن پہلے اجلاس سے متعلق آگاہ کرنا چاہیے تھا، مجھے جب رات 11 بجے اجلاس سے متعلق پتہ چلا تو میری اپنی سنجیدہ نوعیت کی مصروفیات تھی،یہ بات کی جائے گی کہ اجلاس کے لیے کم از کم دو سے تین روز قبل آگاہ کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں