مرتضیٰ وہاب نے معافی مانگ لی،بطورمیئرناکامی کا بھی اعتراف

مرتضیٰ وہاب نے معافی مانگ  لی،بطورمیئرناکامی کا بھی اعتراف

کراچی (سٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گٹر میں گر کر جاں بحق ننھے ابراہیم کے افسوسناک اور دلخراش واقعہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ ناقابل برداشت، شرمناک اور انتہائی دردناک ہے ،بحیثیت والد وہ اس غم کو شدت سے محسوس کر سکتے ہیں۔

 ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے ، میں بھی بچوں والا ہوں اور ایک باپ ہونے کے ناطے اس خاندان کے درد کا اندازہ لگا سکتا ہوں، اللہ نہ کرے کسی اور ماں کی گود اجڑے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کو محفوظ بنائیں، میں، میری ٹیم اور شہر کی پوری انتظامیہ معافی کے طلبگار ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ وہ الزام تراشی نہیں کریں گے بلکہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بطور میئر میں کامیاب نہیں ہو سکا، اس لیے ندامت کا اظہار کرتا ہوں، معاملات الزام لگانے سے نہیں بلکہ درست فیصلوں سے بہتر ہوتے ہیں، میں کسی جماعت کا نہیں کراچی کا میئر ہوں، ہم سب کو اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غم کے اس موقع پر سیاست یا الزام تراشی اخلاقی طور پر درست نہیں۔ میئر مرتضیٰ وہاب مرحوم ابراہیم کے گھر گئے ، جہاں انہوں نے والد، دادا اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کسی پر الزام تراشی کیے بغیر صرف اپنی جانب سے معافی مانگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں