بابر صاحب دین کو ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کا اضافی چارج مل گیا

 بابر صاحب دین کو ڈی جی ستھرا  پنجاب اتھارٹی کا اضافی چارج مل گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی مقرر کردئیے گئے۔

بابر صاحب دین کو ستھرا پنجاب اتھارٹی لاہور کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وہ 2 سال 10 ماہ سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کی صوبہ بھر میں لانچنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں