امریکا میں گرفتار لقمان خان پاکستانی نہیں ،افغان شہری ہے : دفتر خارجہ
اسلام آباد(اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں گرفتار شخص لقمان خان پاکستانی نہیں بلکہ افغانستان کا شہری ہے۔۔۔
ہماری انکوائری اور معلومات کے مطابق لقمان خان پاکستانی شہری یا پاکستانی نژاد نہیں بلکہ افغان شہری ہے ،اس نے چند سال مہاجر کے طور پر پاکستان میں گزارے اور پھر امریکا چلا گیا جہاں اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گزارا ۔یاد رہے 25 سالہ لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔