ڈی جی آئی ایس پی آر سے 100 فیصد متفق :وزیراعلیٰ بلوچستان

ڈی جی آئی ایس پی آر سے 100 فیصد متفق :وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے ، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ تھے۔

 ہیں اور رہیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے 100فیصد متفق ہوں، افواج مخالف پروپیگنڈے کی انہی الفاظ میں مذمت کرتا ہوں جو الفاظ ڈی جی آئی ایس پی آر نے استعمال کئے ، کیا دہشتگردوں کو اجازت دے دیں کہ وہ اسلام آباد تک پہنچ جائیں؟ ،دہشت گردی کے واقعات پہلے خیبرپختونخوا ہوتے تھے پھر اسلام آباد میں شروع ہوئے ، 2018میں اسی موصوف نے دہشتگردوں کو یہاں بسنے کی اجازت دی، بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کو لایا گیا ، آج بھی وہ دہشتگرد معصوم لوگوں کاقتل عام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پرسوں ڈیرہ بگٹی میں 100کے قریب دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا، ہمیں پہاڑوں سے واپس آکر سرنڈر کرنے والوں کو ویلکم کرنا چاہئے ۔سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اوراس کا پرچم زیادہ اہم ہے ، ایک سال میں دہشت گردی کے 900واقعات ہوئے جن میں 205 سکیورٹی اہلکار اور 6 افسر شہید ہوئے ، 280سویلین کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا، خدانخواستہ تشدد کے ذریعے پاکستان کوتوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں