اسٹیبلشمنٹ ملک کی خاطر ہر چیز کے لیے تیار، شاہ محمود جلد رہا ہو جائیں گے ’ محمود مولوی
لاہور( این این آئی)سینئر سیاستدان محمود مولوی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی مفاد میں سب کچھ کرنے کے لیے تیار ہے ،پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید قیادت کو رہا ہونا چاہیے تاکہ وہ عمران خان کو مذاکرات پر آمادہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ اپنے بعد بیرسٹر گوہر کے بجائے شاہ محمود قریشی کو چیئرمین پی ٹی آئی بناتے ۔