سینیٹر جام سیف اللہ قائمہ کمیٹی آبی وسائل کے چیئرمین منتخب

 سینیٹر جام سیف اللہ قائمہ کمیٹی  آبی وسائل کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

 خلیل طاہر سندھو نے سینیٹر جام سیف اللہ خان کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جس کی سینیٹر پونجو بھیل نے تائید کی۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے اتفاقِ رائے سے سینیٹر جام سیف اللہ خان  کو قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا چیئرمین منتخب کر لیا۔جس پر اراکین کمیٹی نے انہیں مبارکباد دی ۔ نومنتخب چیئرمین نے کہا میں اراکین کے ساتھ مل کر ملک کے آبی وسائل سے متعلق امور، پالیسی سازی اور مؤثر نگرانی کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں