گورنر پختونخوا سے نیئر بخاری کی ملاقات متاثرین تیراہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان ، مجموعی سیاسی حالات اور بالخصوص تیراہ آپریشن سے متاثرہ افراد کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، نیئر بخاری نے گورنر کی زیرِ سرپرستی اور ان کی ہدایات پر تیراہ متاثرین کے لئے ہلالِ احمر کے ذریعے امداد کی فراہمی اور ہر فورم پر متاثرین کیلئے آواز بلند کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی ،باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔