ایرن میں حالیہ مظاہروں میں 3117 افراد جاں بحق، 690 دہشتگرد مارے گئے: سفیر رضا امیری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات میں 3117 افراد جاں بحق ہوئے اور 690 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پرتشدد واقعات میں 305 ایمبولینسز اور بسیں، 24 گیس سٹیشن تباہ کئے گئے، 700 سٹورز، 300 مکانات اور 750 بینکوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رضا امیری مقدم نے مزید بتایاکہ پرتشدد ہجوم نے 414 سرکاری عمارتیں اور 749 پولیس سٹیشن تباہ کئے، 120 صحت مراکز، 200 سکول اور 350 مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔