کسی بھی ممکنہ صورت حال کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں، ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزیکشیان نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ صورت حال کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزیکشیان نے کہا ایران خطے میں امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہے، حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) February 22, 2026
ایرانی صدر کا کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات میں حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، ہم امریکی کارروائیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔