امریکی فوجی سرگرمیاں ہمیں نہیں ڈرا سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ہمیں نہیں ڈرا سکتیں۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، جوہری معاہدے کیلئے مسودے پر کام کر رہے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے، ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں