ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم کر لیا: کامران ٹیسوری

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کر لیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپانسر یافتہ خوارج کو نہیں چھوڑیں گے، پہلے بھارت اب افغانستان کو سبق سکھا دیا، ہم نے پوری شیمپو کی بوتل تباہ کردی تم تو ساشے ہو، خطے میں بھارت کی بالادستی ختم ہوگئی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں،عوام کو دہشتگردی کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، پاکستانی قوم کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

گورنر سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میں اپنی افواج سے محبت کا جذبہ بچپن سے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں