معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں: تیمور سلیم جھگڑا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں، حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کا کوئی نسخہ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی غربت سے متعلق سامنے آنے والے اعداد و شمار تشویشناک ہیں، 2018 میں 22 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے، اب 29 فیصد تک پہنچ چکے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں غربت کی شرح بڑھی ہے، پنجاب اور سندھ میں غربت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، پنجاب میں غربت میں 41 فیصد اور سندھ میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا امن و امان کی حالت خراب ہے، ایسے ملک نہیں چلتے، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔