فلوریڈا: نامعلوم شخص امریکی صدر کے ریزورٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں مارا گیا
فلوریڈا: (دنیا نیوز) فلوریڈا میں نامعلوم شخص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ میں داخل ہونے کی کوشش میں مارا گیا۔
امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق فلوریڈا میں نامعلوم شخص نے امریکی صدر کے ریزورٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔
امریکی سیکرٹ سروس نے مزید بتایا کہ بیس سالہ مشتبہ شخص ماراے لاگو کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔