شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کرینگے :سفیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کی حکومت اور عوامی تعلقات کوایک نئی جہت ملی ہے ۔
ایک بیان میں احمد فاروق نے کہا پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سفیر پاکستان نے کہا مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت اور برآمدات پر بھی پڑ رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل، ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہدہ ہوگا۔ احمد فاروق نے کہا پاک سعودی معاہدے سے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب میں ایکسپورٹ بڑھے گی، سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں۔ سفیر نے کہا سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات سالانہ 72 کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، سروسز کے شعبے میں ہماری ایکسپورٹ 59کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ۔ احمد فاروق نے کہا 2025 کے دوران پاکستان سے 5 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب پہنچے ۔