اسحاق ڈار کا نارویجن ہم منصب کو فون ، رابطے پر اتفاق
مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال ،عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر تشویش مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ اپنانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد( وقائع نگار )نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری کھنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال خطے سمیت عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران پاکستان اور افغانستان سے متعلق صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، ناروے کے وزیر خارجہ نے اسلا م آباد دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ،دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔