زلفی بخاری عمران کے بیٹوں کی سرگرمیاں سیاسی ایجنڈے کی عکاسی : ڈاکٹر طارق فضل

  زلفی بخاری عمران کے بیٹوں کی سرگرمیاں سیاسی ایجنڈے کی عکاسی : ڈاکٹر طارق فضل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ زلفی بخاری اور عمران خان کے بیٹوں کی حالیہ سرگرمیاں ایک واضح سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان کے قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر ذاتی بیانیہ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ طارق فضل نے کہا کہ عارف اجاکیہ جیسے متنازعہ اور پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کسی عام سیاسی عمل کا حصہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے بیانیے کا تسلسل محسوس ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد، استحکام اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہے اور ایسے اقدامات قومی بیانیے کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں