پنجاب فرانزک ایجنسی کو سائنس اتھارٹی میں ضم کرنیکا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2025 نافذ کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کی چیئرپرسن ہونگی ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ملازمین نئی اتھارٹی میں منتقل ہوں گے ، سروس حقوق اور مراعات محفوظ رہیں گے ،ملازمین کو اتھارٹی میں منتقل ہونے یا اپنے محکموں میں واپسی کا ایک مرتبہ اختیار دیا جائے گا،خودمختار فرانزک اتھارٹی کے قیام سے انتظامی اور مالی فیصلوں میں تیزی آئے گی،فرانزک لیبارٹریز، کرائم سین مینجمنٹ اور تحقیقاتی خدمات ایک مربوط نظام کے تحت کام کریں گی۔ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار کے فرانزک نظام کے فروغ میں مدد ملے گی۔