اڈیالہ جیل میں عمران خان،بشریٰ کی 50منٹ تک ملاقات

اڈیالہ جیل میں عمران خان،بشریٰ کی 50منٹ تک ملاقات

کانفرنس روم میں ملاقات ،ایک دوسرے کی صحت ،قانونی معاملات پر گفتگو

راولپنڈی (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی،کانفرنس روم میں ہونے والی ملاقات 50منٹ تک جاری رہی،ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت،قانونی اور سیاسی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا ،دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی پہنچے تاہم ان کے قافلے کو گورکھ پور ناکے پرروک دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں