پنجاب اسمبلی:5اگست کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ رانا محمد ارشد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں بھارت کی جانب سے 2019 کو آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35-اے منسوخ کرنے کے اقدامات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام شدیدقابل مذمت ہے ، کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments