سعودی عرب کا تحفظ امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری :فضل الرحمن
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی پوری امتِ مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سعودی عرب کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ ہونا چا ہئے ، خطے میں بڑھتی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے ،مسلم ممالک باہمی اختلافات ختم کرکے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے امت مسلمہ کو سیاسی ،معاشی اور دفاعی طور پر متحد ہونا ہوگا ،پاکستان مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments