سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی اظہار تعزیت کیلئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھر آمد

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی اظہار تعزیت  کیلئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھر آمد

لاہور(خبرنگار خصوصی)سابق وزیراعلی ٰپنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اظہار افسوس کے لئے متعدد پارٹی ورکرز کے گھر گئے۔

گوالمنڈی میں خواجہ ایوب کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، اس کے بعد موچی دروازہ اکبری منڈی میں خواجہ بشارت کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ وہاں سے وہ ہاشم شاہ عرف اپی شاہ کی اہلیہ کی رحلت پر دعائے مغفرت کرنے ان کے گھر گئے ۔ بعدازاں سابق وزیراعلیٰ نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری کبیر تاج کی والدہ کی عیادت کی۔ ان ملاقاتوں میں اظہار افسوس کے بعد حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان شائاللہ بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بنے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...