وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبے کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دہشت گردی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اِسی طرح ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے وفاقی حکومت کے مجوزہ اقدامات سے اتفاق نہیں کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے دہشت گردی کے خاتمے کی کوئی یقینی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مسئلے کے حل کے لیے سیاسی مشاورت، باہمی اتفاق رائے اور تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...