انٹرن شپ، روزگار مواقع بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، شرجیل میمن
100 سے زائد کمپنیوں سے رابطے ، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 52 لاکھ افراد وزٹ کر چکے
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے طلبہ، فارغ التحصیل نوجوانوں اور کیریئر کے ابتدائی مراحل میں موجود افراد کیلئے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے 100 سے زائد کمپنیوں سے رابطےکئے جا رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اب تک 51 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد وزٹ کرچکے ،شرجیل میمن نے کہا کہ نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پلیٹ فارم پر 1800 سے زائد مختصر تربیتی کورسز بھی دستیاب ہیں ،سینئر وزیر نے کہا کہ روزگار کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی توجہ دے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments