وزارتیں تنخواہوں، مراعات کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام
مالی سال کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے وزارتیں رپورٹ جمع کرائیں ،وزارت خزانہ
اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزارت خزانہ کو ایک سال گزرنے کے باوجود وفاقی وزارتوں کے ماتحت محکموں، خود مختار و نیم خود مختار اداروں اور کارپوریشنز میں رائج تنخواہوں کے سٹرکچر اور مراعات کی تفصیل موصول نہ ہوئی ، وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں کو ماتحت محکموں، خودمختار و نیم خود مختار اور کارپوریشنز کے ملازمین کے تنخواہوں کے سٹرکچر و الائونسز سمیت مراعات کے پیکیج کی تفصیل بھجوانے کی ہدایت کی تھی ،وزارت خزانہ کے مطابق تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی رپورٹ لازمی جمع کروائیں تاکہ مالی سال 2027- 2026 میں کارروائی مکمل کی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments