رانا ثنا کا بیان غیرذمہ دارانہ،سبزباغ دکھا رہے :نجم سیٹھی

رانا ثنا کا بیان غیرذمہ دارانہ،سبزباغ دکھا رہے :نجم سیٹھی

سہیل آفریدی، محمود اچکزئی کو ہٹانے کی باتیں ہورہیں، پارٹی میں تقسیم کسی میں عمران کے فیصلے بدلنے کی ہمت نہیں:آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ رانا ثنا نے بیان دیا جس میں کہا کے پی میں ہم تین چار ماہ کے اندر دہشتگردی کو ختم کردیں گے ،میراخیال ہے کہ اس حوالے سے یہ مس انڈر سٹینڈنگ ہورہی ہے ، دہشتگردی تو افغانستان سے ایکسپورٹ ہورہی ہے ،چارماہ میں یہ تو ختم نہیں ہوسکتی ، دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میر ے خیال میں اس بات کی طرف توجہ دلائی جارہی ہے کہ وہ دہشتگرد یا وہ طالبان جو کے پی میں آکر گھس بیٹھے ہیں، ان علاقوں میں ان کا کنٹرول ہے ،حکومت سمجھتی ہے کہ ہم ان علاقوں کو تین چارماہ میں کلیئر کروالیں گے ،یہ بالکل وہی سیچوایشن ہے ،2009یا2010میں جب سوات آپریشن ہوا تھا ٹی ٹی پی کے خلاف،اس وقت ان کو ایک کارنر میں دھکیل دیا گیا تھا،بعد میں ایک اور آپریشن ضرب عضب ہوا ،یہ دو سال جاری رہا، پھر ٹی ٹی پی کو مار مار کر وہاں سے نکال دیا گیا،یہ افغانستان چلے گئے تھے۔

ٹی ٹی پی کے 5یا6لاکھ لوگ کے پی کے کچھ علاقوں میں آچکے ہیں، سوال یہ ہے کہ ان علاقوں کو کلیئر کروالیں گے ، کچھ دہشتگرد وں کو ماریں گے ، کچھ بھاگ جائیں گے ،ٍ کیا کوئی ایسا انتظام کریں گے کہ وہ دوبارہ واپس نہ آجائیں؟،سوال ابھی بھی موجود ہیں، اگر تین ماہ کے اندر دہشتگردی ختم ہو جاتی ہے ،پھر ٹھیک ہے اسمبلی واپس لے آئیں،ایمر جنسی، گورنر راج ختم کردیں،پی ٹی آئی کی حکومت دوبارہ لے آئیں، ان کو چلنے دیں،میں سمجھتا ہوں رانا ثنا اللہ نے جو بیان دیا ہے وہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،پی ٹی آئی کو سبزباغ دکھائے جارہے ہیں، تم سیدھے ہوجاؤ، ایسا بندہ دو جو ہمارے ساتھ کام کرسکے ،پھر اسمبلی واپس کردینگے ، میرا خیال ہے ایسا نہیں ہوسکتا، دوسری بات ، اس کو پی ٹی آئی بھی نہیں قبول کرے گی، کیونکہ پی ٹی آئی کے اندر اتنی تقسیم ہے کوئی ایک رہنما ایک بات کرنے کو تیار نہیں ہے ،کوئی بھی عمران خان کی ہدایات کے خلاف کھڑا نہیں ہوسکتا،سہیل آفریدی، محمود اچکزئی کو ہٹانے کی باتیں ہورہی ہیں، مگر کوئی پی ٹی آئی رہنما کھل کر بات نہیں کرسکتا،عمران خان نے جس کو نامزد کیا ہے ،کوئی بھی عہدیدار ان کو ہٹا نہیں سکتا،پی ٹی آئی کے اندر تقسیم اپنی جگہ لیکن کسی میں ہمت نہیں کہ وہ عمران خان کے فیصلوں کو تبدیل کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...