ایس ایم ایز کی فنانسنگ میں اضافہ حکومتی ترجیحات :سٹیٹ بینک
چھوٹے کاروباروں کیلئے کاروباری حجم کی حد 40 کروڑ ،درمیانے کیلئے 2 ارب کر دی
لاہور( کامرس رپورٹر) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ایس ایم ایز کی فنانسنگ میں نمایاں اضافہ حکومت کی معاشی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ زراعت، ہاؤسنگ اور برآمدات کو بھی خصوصی اہمیت دی جارہی ہے ۔لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بغیر کولیٹرل قرضوں کی حد 1 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی گئی ، چھوٹے کاروباروں کے لیے سالانہ کاروباری حجم کی حد 15 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے 80 کروڑ سے بڑھا کر 2 ارب روپے کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments