عوام نئے صوبے چاہتے ، یہ ہر صورت بننے چاہے ریفرنڈم کروالیں : وفاقی وزیر قیصر شیخ
ہر ضلع کو برابر وسائل ملنے چاہئیں، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ، موجودہ نظام سے عوام نہیں امراء کو فائدہ پہنچ رہا پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 13واں بڑا ملک ، جن کے پاس تمام وسائل ہیں وہ کیسے نئے صوبے چاہیں گے :میڈیا سے گفتگو
چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ نئے صوبے ہر صورت بننے ہیں، چاہے ریفرنڈم کروا لیں۔ عوام کی رائے واضح ہے وہ نئے صوبے چاہتے ہیں۔چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حکومتیں اور سیاسی جماعتیں نئے صوبے بنانا نہیں چاہتیں، نئے صوبے تو ہر صورت بننے ہی بننے ہیں، ہر ضلع کو برابر وسائل ملنا چاہئیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 13واں بڑا ملک بنتا ہے ، اگر ایک شخص کے پاس تمام پنجاب کے وسائل ہوں گے تو وہ کیسے نئے صوبے چا ہے گا ۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں جمہوریت بھی نہیں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو نہیں صرف امراء اور حکمرانوں کو فائدہ پہنچاتا ہے ، نظام وہی ہونا چاہئے جو عام آدمی کو فائدہ پہنچائے ، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو راستہ صرف اور صرف تعلیم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments