مکہ اور مدینہ کی جانب بھیجے گئے حوثیوں کے 3 ڈرونز تباہ کر دیے، ترکی المالکی
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی طرف داغے گئے 3 ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے کو نشانہ بنانے والے دو ڈرونز کو بروقت روک کر تباہ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے علاقے کی جانب بھیجا گیا ایک اور ڈرون بھی سعودی دفاعی نظام نے روک کر مار گرایا۔ ان کے مطابق تینوں ڈرونز اپنے ممکنہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیے گئے۔
سعودی فوجی اتحاد نے اس کارروائی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوششوں کا دعویٰ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments