ہم حالت جنگ میں ہیں، دشمن ملک میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دشمن ملک میں مختلف مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اپنے بیان میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عوام کو موجودہ صورتحال میں ثابت قدم رہنے کیلئے صبر و برداشت سے کام لینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ حالات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ملکی وسائل کے مطابق فوج کی مدد جاری رکھیں گے اور ملک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔
ایرانی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments