امریکا کے ساتھ موجودہ صورتحال میں کوئی معاہدہ ممکن نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے کا امکان نہیں ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی پیش کردہ شرائط پر قابل عمل جواب نہیں دیا اور بعض شرائط پر عملدرآمد کا معاملہ مستقبل پر چھوڑ دیا ہے، امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، خدشہ ہے کہ واشنگٹن مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کرکے دوبارہ حملوں کی تیاری کر سکتا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اس انتظار میں نہیں رہے گا کہ امریکا پہلے حملہ کرے اور پھر جواب دیا جائے، امریکا نے گزشتہ روز بھی حملے کیے اور ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج نئے اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہی ہے، جبکہ جنگ کے دوران عوام کو ضروری اشیا کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شرائط پوری ہونے تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی جائے گی، جب تک جنگ مستقل طور پر ختم نہیں ہوتی، جوہری تنصیبات کا معائنہ بھی نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments