سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

سوات:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔

دوسی جانب زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے جس کے جھٹکے سوات اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...