اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل لی گئیں، وفاقی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں توسیع کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کو خصوصی سٹیٹس یا مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا جب کہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ منصوبے میں وفاقی دارالحکومت کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے، مجوزہ انتظامی ماڈل اور حدود میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments