غربت کے خاتمے کیلئے تعلیم اور محنت بڑے ہتھیار ہیں :احسن اقبال

 غربت کے خاتمے کیلئے تعلیم اور محنت بڑے ہتھیار ہیں :احسن اقبال

نئی نسل کو خودکفیل بنانے کے لیے تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے

نارووال (خبر نگار ،دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے تعلیم اور محنت بڑے ہتھیار ہیں ۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں پنجاب دھی رانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مستحق خاندانوں کو خوشی کے اس موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی معاونت کو بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ والدین اپنی اولاد کی تعلیم کو زندگی کا سب سے بڑا مشن بنائیں، کیونکہ تعلیم یافتہ نسل ہی خاندان کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اس معاونت کو اپنی اولاد کی تعلیم اور ترقی پر خرچ کریں تاکہ آنے والی نسل خودکفیل بن سکے ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ نارووال میں اعلیٰ تعلیم کے تمام بڑے مواقع فراہم کر دیے گئے ہیں اور اب میڈیکل، انجینئرنگ اور ایگریکلچر کی تعلیم بھی نارووال میں دستیاب ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم نوجوانوں کو کامیابی کی نئی منزلوں تک پہنچائے گی، اس لیے نئی نسل کو خودکفیل بنانے کے لیے تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی معاونت مستحق خاندانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے ، والدین اپنی اولاد کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ غربت کا خاتمہ اور خوشحالی کا خواب حقیقت بن سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...