2019:بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے ،ٹی ٹونٹی کے ٹاپ سکورر

2019:بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے ،ٹی ٹونٹی کے ٹاپ سکورر

ٹیسٹ میں6میچوں کی11اننگزمیں68.44کی اوسط سے 616رنزبنائے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)2019میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ٹاپ سکورررہے ۔بابراعظم نے 2019کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں6میچوں کی11اننگزمیں68.44کی اوسط سے 616رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور104رنزہے ۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 20میچوں کی20اننگزمیں60.66کی اوسط سے 1092رنزبنائے جن میں3سنچریاں اور6نصف سنچریاں شامل ہیں اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور115رنزہے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم نے 10میچوں کی10اننگزمیں41.55کی اوسط سے 374رنزبنائے جن میں4نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں