بہادر لڑکیوں نے ٹریکٹر تلے دبے اپنے باپ کی جان بچا لی

بہادر لڑکیوں نے ٹریکٹر تلے دبے اپنے باپ کی جان بچا لی

امریکہ میں دو بہادر لڑکیوں نے 3 ہزار پونڈوزنی ٹریکٹر پرے دھکیل کر اسکے تلے دبے اپنے باپ کی جان بچالی۔

امریکی کاؤنٹی لین میں جیف نامی شخص ٹریکٹر کے الٹنے پر اسکے نیچے دب گیا، اس موقع پر اسکی دونوں بیٹیوں ہیلی اور ہنا نے مل کر زور لگایا اور وزنی ٹریکٹر کو دوسری جانب الٹ دیا جسکے باعث جیف کی جان بچ گئی۔ اس حادثے میں جیف کا بایاں بازو ٹوٹ گیا تاہم اس کی زندگی محفوظ رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں