برطانیہ:دو بھائیوں نے 11سو کلو وزنی کدو کاشت کرلیا
برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا کدو (پمپکن) کاشت کیا گیا ہے جس کا وزن گیارہ سو کلو گرام یعنی ایک ٹن سے زائد ہے ۔
لندن(نیٹ نیوز) محتاط اندازے کے مطابق اس کدو کی جسامت عام نارنجی کدو سے 189 گنا زائد ہے اور اسے دو بھائیوں سٹوارٹ اور ایان پیٹن نے بہت احتیاط کے ساتھ کاشت کیا ہے ۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ ایک روز میں پھل کو 100 گیلن پانی دیا جاتا رہا اور بعض مرتبہ ایسا بھی ہوا کہ صرف 24 گھنٹے میں اس کا وزن 60 پاؤنڈ تک بڑھتا ہوا دیکھا گیا جو ایک حیرت انگیز امر ہے ۔اس کا گھیر 20 فٹ ہے اور ڈنٹھل کی موٹائی ایک باکسر کے بازو جتنی ہے ۔