جنوبی کوریا کا شہر بوسان روشنیوں سے جھلملا اُٹھا

 جنوبی کوریا کا شہر بوسان روشنیوں سے جھلملا اُٹھا

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں آ تش با زی کے 14ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلے کا انعقادکیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں آ تش با زی کے 14ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلے کا انعقادکیا گیاجس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جھلملا اُٹھا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بوسان انٹرنیشنل فائر ورکس کے مقابلوں میں دنیا بھر سے آ تش با زی کے ماہروں نے حصہ لیا۔ آتش با زی کی اس چیمپئن شپ میں جب فنکا روں نے اپنے فن کا مظا ہر ہ پیش کیا تو پورا آسمان روشنیوں سے جگمگااٹھا۔خوبصورت روشنیوں کی جھلملا ہٹ نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیاجو ہزاروں کی تعداد میں فیسٹیول کے مقام پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں