میکسیکو میں سب سے لمبی ڈش تیارز

میکسیکو میں سب سے لمبی ڈش تیارز

یوں تو دنیا بھرمیں مزید ار اورمنفرد کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں لیکن میکسیکو میں باصلاحیت شیفس نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے

میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا ہے ۔میکسیکو کے شہر Villahermosa میں ماہر شیفس نے 50میٹر لمبی تامیل(Tamale) نامی روایتی ڈش تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے ۔ ڈش کی تیاری میں 3دن کا وقت لگا اور کئی طلبا اورماہرشیفس نے حصہ لیا۔میکسیکو کی اس روایتی ڈش کی تیاری میں 350کلو گرام کارن ،100کلو گرام گوشت،800کلو گرام مکھن اور 200کلو گرام ہری مرچ کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ ڈش 2500سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں