دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو سجادیا گیا
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال نے حسین رنگوں کی چادر اوڑھ لی ۔غیرملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کرسمس کے سلسلے میں شروع ہونیوالے اس لائٹ شو میں نیا گرا فال سے گرتا پانی ہر لمحے اپنا رنگ تبدیل کررہا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) اوراندھیرے میں یہ نظارہ پورے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے ۔ مختلف رنگوں سے سجی نیا گرا فال کی اس سجاوٹ پر کئی ملین ڈالر لاگت آئی ہے جوہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہی ہے ۔