بڑھاپے سے بچانے کی دوا تیار
سائنسدانوں نے بڑھاپے یا بڑھاپے کی بیماریوں سے بچانے والی اینٹی بائیوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز) ۔تحقیق کے مطابق AZITHROMYCIN نامی اینٹی بائیوٹک انسانی جسم میں موجود ناکارہ سیل ختم کر کے نئے صحت مند سیل بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔برطانوی یونیورسٹی میں کی جانیوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ AZITHROMYCIN نامی اینٹی بائیوٹک بڑھاپے کے اثرات کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اس انقلابی ڈرگ کے ذریعے انسانی جسم میں پرانے اور ناکارہ سیلز کوختم کرکے نئے اورصحت مند سیلز پیدا کئے جاسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ضعیف سیلز ہی کینسر، دل کے امراض اور ڈیمینشیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔ تاہم نئی اینٹی بائیوٹک سے پرانے سیلز ختم کر کے بڑھاپے کے اثرات ختم کئے جاسکتے ہیں۔